پر امن معاشرے اور خوشحال لوگوں کی پہچان ان کے جاں باز سپاہیوں سے ہوتی ہے، کوئی باوقار شخص یہ برداشت نہیں کرے گا کہ کوئی اسکی دھرتی کو میلی آنکھ سے دیکھے اور یہ دھرتی جو ہماری مادر وطن ہے وہ جس نے ہمیں کھیت ، گلستان،پہاڑ،دریا سب کچھ دیا اگر اسے کوئی نقصان پہچانے کی کوشش کرے تو کیا آپ کی غیرت اسے برداشت کرے گی ؟ہر گز نہیں، تو اس کی حفاظت کے لیے قدم بڑ ھانا ہوگا اور اپنی زمہ داری بخوبی نبھانا ہوگی ، زندگی نے تو گزرنا ہے مگر کیا خوب وہ زندگی ہے جو ملکی دفاع میں مجاہد کی زندگی ہے۔جس مادر وطن نے تمہیں بچپن سے آج تک اپنی آغوش میں محفوظ رکھا ہے اب وقت ہے کہ اسکا سپاہی بن کر اس کی حفاظت کی جائے۔ کوسٹ گارڈ کی کارکردگی اور زمہ داری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کوسٹ گارڈ کے جوان پاکستان کے ایک بڑئے رقبے پر پاکستان کے سرحدوں کی حفاظت کے لئے موجود ہیں اور یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ آئیں اور کوسٹ گارڈ پاکستان کا حصہ بنیے اور اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کیجئے جہاں ایک بہترین مستقبل آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کا منتظر ہے کوسٹ گارڈ پاکستان میں کارکردگی کا میعار مقرر ہے جس کی بنا پر انہیں ترقی اور بیرون ملک سفر کی سہولیات بھی دی جاتی ہے۔ میڈیکل اور تعلیم کی سہولیات بھی کوسٹ گارڈ پاکستان کے جوانوں کو دی جاتی ہیں۔ وطن تو یہ ہم سب کا ہے۔ حفاظت بھی ہم سب نے کرنی ہے۔ وطن محفوظ تو ہم سب مخفوظ۔ آئیے ۔۔ ملک و قوم کی خدمت کی خاطر کوسٹ گارڈ پاکستان کا حصہ بنیئے ۔ جہاں باعزت مستقبل آپ کا منتظر ہے